• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر

چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر


خشک میوہ چلغوزہ انتہائی بلندی کو چھوتا ہوا 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر پہنچ گیا، ایک کلو چلغوزے میں موجود دانوں کے حساب سے ایک چلغوزے کی قیمت سوا 2 روپے ہو گئی ہے۔

جی ہاں سوا دو روپے کا ایک ننھا منا چلغوزہ جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو کے حساب سے چار سے پانچ روپے میں دستیاب ہے، چلغوزے کی قیمت دانوں کے حساب سے پرکھی جائے گی یہ ماضی قریب میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے۔

چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر
مہنگائی کے سبب میاں چلغوزے کی قیمت ایک دانے کے حساب سے سوچی جائے گی۔

اب ملک کی بیشتر آبادی کے لیے چلغوزہ شجر ممنوعہ ہوگیا ہے، چھلکے والا چلغوزہ ریٹیل سطح پر تقریباً 8 ہزار روپے جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو میں دستیابی پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ شاید قدرتی طور پر پیدا ہونے والے اجناس میں سب سے مہنگا چلغوزہ ہی ہے۔

کبھی یہ چلغوزہ ریڑھی والے سے مل جاتا تھا لیکن اب دکان دار بھی اسے ڈبوں میں رکھنے کے بجائے چھوٹے پیکٹس میں رکھ رہے ہیں۔

مہنگائی ہر سو ہے اور ہمیشہ رہی ہے لیکن شاید اب تباہ کن مہنگائی کا دور آگیا ہے، مہنگائی کے سبب میاں چلغوزے کی قیمت ایک دانے کے حساب سے سوچی جائے گی، شاید بزرگوں کے ذہن میں یہ خیال بھی نہ آیا ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین