• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ”جیونیوز“ کی نشریات

کراچی (جنگ نیوز) خاتم النبیین، رحمت اللعالمین، سرکار دوعالم، سرورکائنات حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت ملک بھرمیں مذہبی جوش و خروش اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ فرزندانِ اسلام نے جشن میلاد النبی ﷺ کے شایان شان انعقاد کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں جبکہ ملک بھر میں جلسے ، جلوس ، محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں پھیلے ”جیونیوز“ کے نمائندگان یوم ولادت کے حوالے سے ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ خصوصی رپورٹس سے آگاہ رکھیں گے اور مختلف علاقوں میں ہونے والی محافل، تقریبات ، جلسوں ، جلوسوں اور ریلیوں کی خصوصی رپورٹس ، خصوصی بلیٹنز بھی پیش کئے جائیں گے، ملک بھر میں ہونے والے سیکورٹی انتظامات کی بھی خصوصی کوریج ہوگی۔

تازہ ترین