• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں شادی کی شرح میں کمی، بغیر شادی ساتھ رہنے کے رجحان میں اضافہ

کراچی(نیوزڈیسک) ایک تحقیق میں انکشاف ہواہےکہ امریکا میں شادی کی شرح میں کمی آنے لگی ہے، بغیر شادی ساتھ رہنے والے افراد کی تعداد ازدواجی زندگی گزارنے والوں سے زیادہ ہوگئی ہے،تحقیق کےمطابق 18سے 44سال کی عمر کے 59فیصد افراد بغیر شادی کے ساتھ میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جبکہ 50فیصد ازدواجی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کی نئی تحقیق کے مطابق امریکیوں کی اکثریت بغیر شادی ساتھ میں رہنے کو ترجیح دے رہی ہے جبکہ کم ہی لوگ شادی کے سماجی فوائد کو سمجھتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے اپنے رشتے میں زیادہ پرسکون نظر آئے نسبتاً ان کے جو بغیر شادی ساتھ میں رہائش پزیر ہوں۔2002میں 54فیصد افراد بغیر شادی ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے تھے جبکہ 60فیصد افراد ازدواجی زندگی گزار نے کو ترجیح دے رہے تھے۔

تازہ ترین