فلسطینیوں کیلئے کوئٹہ میں کل عظیم الشان ملین مارچ ہو گا: مولانا فضل الرحمٰن
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل ہمارا عظیم الشان ملین مارچ ہو گا اور پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔