• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا چیلنج کر دیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر تے ہوئے اس کے اجراء کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل رانا اسد اللّٰہ خاں ایڈوکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو چٹھی لکھیں لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے دیگر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے لیکن شاہد خاقان عباسی کو نظر انداز کیا گیا جو امتیازی سلوک ہے۔

درخواست گزار کے وکیل رانا اسد اللّٰہ خاں نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں ان سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

وکیل رانا اسد اللّٰہ خاں نے نشاندہی کی کہ آئین میں امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں اور ایسا کرنا آئین کی نفی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین