• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: مسلم کمیونٹی کے اسلامو فوبیا کیخلاف مظاہرے


فرانس میں مقیم مسلم کمیونٹی نے ملک بھر میں اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے، پیرس میں ہونے والے مظاہرے میں 13 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

فرانس: مسلم کمیونٹی کے اسلامو فوبیا کیخلاف مظاہرے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر زندگی گزارنی ہے ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا ہو گا

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر زندگی گزارنی ہے ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا ہو گا، مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق اور لینا دینا نہیں، ہم ان کی کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

فرانس کے مارساہئی تلوز اور لیون سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے، بعض مقامی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی۔

تازہ ترین