آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے اہم ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یوہیتاوکی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک، چین مسلح افواج کے مابین رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین اسٹاف مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔