• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر 2 کی تعمیرکیلئے عملی اقدامات کا آغاز ،ٹیکنیکل ٹیم کادورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)) حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان میں نشتر 2 بارے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا. وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ٹیکنیکل ٹیم آئی ڈیپ نے ٹھیکیدار کے ہمراہ ملتان کا دورہ کیااور نشتر 2 سائٹ کا معائنہ کیا۔آئی ڈیپ ٹیم نے کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو سے بھی ملاقات کی اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ نشتر 2 پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔پہلے فیز میں 500 بیڈز ہسپتال اور رہائشی بلاک تعمیر کئے جارہے ہیں۔ نشتر 2 تقریباً 9 ارب روپے کا منصوبہ ہے اور امسال سالانہ ترقیاتی بجٹ میں نشتر 2 کیلئے اڑھائی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی دینے بارے عملی طور پر کوشاں ہے۔ نشتر 2 کی تعمیر سے جنوبی پنجاب کی عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہو پائیں گی ۔وہاں نشتر 1 سے بوجھ کم ہونے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین