• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ تنظیموں کا تعلیم بچاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار) تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی اور دیگر تعلیم دشمن اقدامات کے خلاف متحدہ محاذ اساتذہ، پنجاب اساتذہ اتحاد میں شامل تمام تنظیموں نے "تعلیم بچاؤ تحریک" چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ اگر حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی کا فیصلہ فوری واپس نہ لیا تواس سلسلہ میں پہلامرکزی احتجاجی مظاہرہ ودھرنا10 دسمبر کو لاہور میں ہوگا ۔جس میں پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔ 16نومبر کواس احتجاجی تحریک کا آغاز رحیم یارخاں سے جبکہ بیداری اساتذہ مہم کا آغاز 20نومبرکو گوجرانوالہ سے کیا جائے گا۔ بعد ازاں بہاولپور،ڈیرہ غازی خاں، خانیوال، ساہیوال، میانوالی، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،منڈی بہاؤ الدین،جہلم،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،میں اساتذہ کنونشن منعقد کئے جائیں۔ اس بات کا فیصلہ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جو گذشتہ روز چیئرمین حافظ عبدالناصر کی زیر صدارت ایک مقامی سکول میں انعقاد پذیر ہوا۔اجلاس میں حافظ غلام محی الدین،رشید احمد بھٹی، محمد اجمل شاد، محمد آصف جاوید،کاشف شہزاد چودھری،محمد اشفاق نسیم،عبدالستار خاں،محمد اسحاق رحمانی،محمد صدیق گل،بابر ظہیر،شہزاد ندیم قیصر، محمد افضل،ملک اصغر علی و دیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تازہ ترین