• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب خان کا نئے انداز میں ’ملکہ ترنم ‘ کو خراج تحسین

شعیب خان کا ’ملکہ ترنم‘ کو خراجِ تحسین


پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ’ملکہ ترنم‘ میڈم نور جہاں کو ایک نئے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

گزشتہ روز میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں اُنہوں نے خود کو میڈم نور جہاں کے روپ میں دکھایا، تصاویر میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ شعیب خان کا ہیر اسٹائل، لباس، میک اپ اور جیولری ہر ایک چیز بالکل میڈم نور جہاں جیسی ہے۔


شعیب خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری نامور اور مشہور گلوکارہ میڈم نور جہاں جنہوں نےخود کو اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے زمانے میں دُنیا کے سامنے منوایا، مجھے آج بھی وہ وقت یاد ہے کہ جب میں پی ٹی وی پر اُن کی سُریلی آواز میں گیت سُنا کرتا تھا اور اُن کے ایک ایک لفظ کو محسوس کرتا تھا۔‘

اُنہوں نےلکھا کہ ’خوبصورتی کی لازوال علامت اور ملکہ ترنم، میڈم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کی یہ میری ایک کوشش ہے، اُمید ہے کہ آپ سب کو میری یہ کوشش پسند آئے گی۔‘

شعیب خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں اُنہوں نے میڈم نور جہاں کا گانا چلایا ہوا ہے اور وہ اُس پر ایسے اداکاری کررہے ہیں کہ جیسے خود یہ گانا گا رہے ہوں۔‘

واضح رہے کہ اِس سے قبل شعیب خان نے خود کو بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے روپ میں دھارا تھا۔

جب کہ اُس سے قبل اُنہوں نے خود کو ہالی ووڈ کے مشہور و معروف کردار ’جوکر‘ اور ’میلفیسنٹ‘ کے روپ میں بھی دِکھایا تھا۔


تازہ ترین