• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بےنقاب ہوگیا، سیکریٹری خارجہ

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے فیصلے سے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بےنقاب ہوگیا۔

سہیل محمود نے کہا کہ بابری مسجد کا معاملہ 1992ء سے او آئی سی کے ایجنڈے پر ہے، او آئی سی کی بابری مسجد کے معاملے پر کئی قراردادیں اور اعلامیے موجود ہیں۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے او آئی سی ممالک کے سفیروں کو بابری مسجد کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ بابری مسجد اس کا اندورنی معاملہ ہے مگر حقیقت بھارتی دعوؤں کے برعکس ہے۔


واضح رہے کہ حال میں بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے تعصب پر مبنی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا حکم دیاہے اور کہا کہ مندر کی تعمیر کے لیے تین ماہ میں ٹرسٹ قائم کیا جائے جبکہ مسلمانوں (سنی وقف بورڈ) کو ایودھیا میں متبادل 5 ایکڑ زمین دی جائے۔

تازہ ترین