• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحالی صوبہ بہاول پور کا مقصد پاکستان کی فلاح و ترقی ہے:محمد نواز ناجی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بحالی صوبہ بہاول پور کا مقصد پاکستان کی فلاح و ترقی ہے۔صوبہ بہاول پور کی تاریخی حیثیت کو بحال کر کے ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔صوبہ جنوبی پنجاب کا نعرہ صوبہ بہاول پور کے آئینی مطالبہ کو سبوتاز کرنے کی ناکام سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ محاذ بہاول پور کے سینئر رہنما  محمد نواز ناجی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کی عوام اپنی کھوئی ہوئی شناخت کے حصول کے لیے متحدہے اور صوبہ بہاول پور کی بحالی کے لیے علاوہ کسی صورت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین