• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کا انکارسمجھ میں آتا ہے،ضمانتی بانڈ میں کیا رکاوٹ ،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال نواز شریف کی طبیعت ناساز، حکومت کی چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت 7ارب کے سیکیورٹی بانڈ سے مشروط، ن لیگ کا انکار، اس معاملہ میں سیاست کون کھیل رہا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ نواز شریف کا انکار سمجھ میں آتا ہے ،ضمانتی بانڈبھرنے میں کیا رکاوٹ ہے ، ن لیگ اور پی ٹی آئی نواز شریف کے معاملہ پر اپنے اپنے سیاسی بیانیہ میں پھنسی ہوئی ہیں، حکومت اور نواز شریف کے درمیان اعتماد کا فقدان نظر آرہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن اکیلے اسلام آباد آئے اور اکیلے ہی جارہے ہیں،ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک علاج روانگی کے معاملہ پر حکومت اور ن لیگ دونوں ہی ذمہ دار ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی نواز شریف کی بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت سیاسی بیانیہ زندہ رکھنے کیلئے ہے، ن لیگ کے پاس سیکیورٹی بانڈز بھر کر دینے یا عدالت میں جانے کے آپشنز ہیں، اگر نواز شریف کی حالت واقعی سنگین ہے تو مسلم لیگ ن کو ضمانتی بانڈ بھرنے میں کیا رکاوٹ ہے، وزیراعظم عمران خان کو اگر نواز شریف کو انسانی و طبی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دینا ہی تھی تو بانڈ والی شرط نکال سکتے تو ٹھیک ہوتا۔
تازہ ترین