• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

41 غیر رجسٹرڈ بلڈ بنکوں کو مطلوبہ معیار نہ رکھنے پر بند کیا گیا، وزیر صحت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہونے کہا ہے کہ سندھ میں 41 غیر رجسٹرڈ بلڈ بنکوں کومطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے اورضروری سہولتیں نہ ہونے پر بند کیا گیا ہےصوبے میں کل 156 رجسٹرڈ بلڈ بنک موجود ہیں،۔ بدھ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ صحت سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھر میں ایک ریجنل بلڈ بنک قائم کررہے ہیں جہاں تمام ضروری سہولیات میسر ہونگی ۔اسی طرح سول اسپتال لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی بلڈ بنک کھولے جارہے ہیں۔ ایک ریجنل بلڈ بنک جامشورو، ایک سکھر، نوابشاہ اور کراچی میں 27 تاریخ کو کھولا جارہا ہے ،اس کے علاوہ مٹیاری میں بھی بلڈ بنک کا عنقریب قیام عمل میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین