• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال میں زیر علاج خاتون جاں بحق،ورثا غائب،بچی تنہا

کراچی (سٹاف رپورٹر ) جناح اسپتال میں ورثاء خاتون کو علاج کے لیئے بچی کے ہمراہ چھوڑ کرغائب ہوگئے، خاتون دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ بچی تنہا رہ گئی، اسپتال انتظامیہ نے بچی کو و یمن پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں علاج کی غرض سے 8 نومبر کو داخل کی جانے والی خاتون دوران علاج بدھ کو دم توڑ گئی،خاتون کے ہمراہ صرف 5 سالہ بیٹی اقراءتھی جو اپنے اہل خانہ کے حوالے سے معلومات دینے سے قاصر ہے، اسپتال انتظامیہ نے بچی کو ویمن ساؤتھ پولیس کے حوالے کر دیا،جبکہ پولیس نے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین