• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن یونین کونسلوں کی تعداد بڑھا کر70کردی گئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) نئےبلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے تحصیل کونسل راولپنڈی کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔پنجاب بھر میں 455مقامی حکومتیں بنیں گی۔جبکہ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019کی سیکشن257کے تحت لوکل پلاننگ بورڈ بھی تشکیل دیدیئے ہیں۔آٹھ رکنی بورڈ کےکنوئنیر ڈپٹی کمشنر ہوگا۔پنجاب ڈی مارکیشن آف لوکل ایریاز رولز 2019 کے تحت مقامی علاقوں کی حدبندی کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسلوں کی تعداد46سے بڑھا کر70کردی گئی ہے۔ضلع راولپنڈی کے شہری علاقوں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے علاوہ آٹھ میونسپل کمیٹیوں میں دھمیال،پوٹھوہار،کلر سیداں،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں، گوجرخان، مری، ٹیکسلا جبکہ میونسپل کمیٹی میں دولتالہ کو شامل کیا گیا ہے۔دیہی علاقوں میں تحصیل کونسل راولپنڈی، کہوٹہ، گوجرخان، کوٹلی ستیاں، کلر سیداں،مری اور ٹیکسلا شامل ہیں۔دریں اثناءنئے بلدیاتی نظام کے تحت ضلع کونسل راولپنڈی کو ختم کردیا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسلوں کی تعداد70کردی گئی ہے۔جس میں ایک تا 46پرانی یونین کونسلیں ہیں۔پہلے یہ یونین کونسلیں پوٹھوہار ٹائون صلع کونسل کا حصہ تھیں۔
تازہ ترین