• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈز نے پسنی کے پہاڑوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، کوسٹ گارڈز حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلروں نے بھاری مقدار میں منشیات پسنی کے پہاڑوں میں چھپارکھی ہےجو بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، اطلاع پر کوسٹ گارڈز نے گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 1820 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے تحویل میں لےلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ذرائع کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً1987ملین روپے ہے ۔

تازہ ترین