• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سکول میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

پشاور (نیوز ڈیسک) بیکن ہائوس سکول ایف سی کیمپس بوائز برانچ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 2019-20میں سٹوڈنٹس کونسل کے طلباء کیلئے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب ایف سی بی کے خوبصورت گرائونڈ میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان ِ خصوصی چیف ایگزیکٹو واٹر اینڈ سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور سید ظفر علی شاہ تھے۔ مزید برآں بریسٹر اسد لملک ، ہیڈ مسٹریس بیکن ہائوس سکول ایف سی کیمپس بوائز مس نرگس اقبال اور طلباء کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریسٹر اسد لملک نے کہا کہ میں نے بذاتِ خود بیکن ہائوس سے تعلیم حاصل کی اور اس تجربے کی بنیاد پرسمجھتا ہوں بیکن ہائوس سکول نے ہمیشہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اور طالب علموں کو بہترین تعلیم سے روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ بیکن ہائوس سکول سسٹم ملک کا بہترین سکولنگ سسٹم ہے۔ جہاں سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے بہترین اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
تازہ ترین