• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان کا ترکی میں بغاوت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں بغاوت کرنے والے گروپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی


طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ ترکی میں بغاوت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اردوان کا ترکی میں بغاوت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
فتح ﷲ گولن کی بین بین الاقوامی میڈیا کو انٹریو دیتے وقت کی تصویر

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فتح ﷲ گولن امریکا میں 400 ایکڑ پر محیط علاقے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے، وہ امریکا سے دنیا بھر میں نیٹ ورک چلارہا ہے، جسے قبول نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ امریکا روانگی سے قبل رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں شام میں ترکی کے ملٹری آپریشن، فتح ﷲ گولن کی تنظیم کے خلاف ان کی کارروائیوں پر بات چیت ملاقات کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔

تازہ ترین