• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، بھمبر میں 10 فٹ لمبا اژدھا پکڑا گیا

آزاد کشمیر، بھمبر میں 10 فٹ لمبا اژدھا پکڑا گیا


آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے گاؤں سیرلہ میں 10 فٹ لمبا اژدھا مقامی آبادی میں داخل ہو گیا، شہریوں نے اسے پکڑ کر بوری میں بند کر دیا۔

وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم ڈار کا کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں پکڑے جانے والا پائیتھن ماحول دوست ہے، ایسے اژدھے فصلوں کو چوہوں سے بچاتے ہیں۔

وائلڈ لائف کے اہلکار آج ہی ضلع بھمبر کے گاؤں سیرلہ پہنچ جائیں گے اور 10 فٹ طویل پائیتھن کو لے جا کر جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: کمسن بچی کی اژدھے سے دوستی کے چرچے

گزشتہ شب 10 فٹ طویل پائیتھن مقامی آبادی میں داخل ہو گیا تھا تاہم مقامی افراد نے اس اژدھے کو زندہ پکڑ کر واقعے کی اطلاع وائلڈ لائف کو دی تھی۔

تازہ ترین