آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈی جی رینجرز کا سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ

ڈی جی رینجرز کا سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ


ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے آج سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔ ممبران نے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری نے اہم کر دار ادا کیا ہے۔ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پرایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں دہشتگردی کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

قومی خبریں سے مزید