• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بھی وقت ہے خیبرپختونخوا میں کیے گئے اقدامات واپس لیں: محمود خان اچکزئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے خیبر پختون خوا میں کیے گئے اقدامات واپس لیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کسی قیدی سے ملاقات نہ کرانا مجرمانہ فعل ہے، خدا کو مانیں لوگوں کو تنگ نہ کریں، یہ رویہ بربادی کا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کا وفد میرے چیمبر میں تھا اپوزیشن کا وفد کمیٹی روم میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ خوشیاں منا رہے تھے کہ معاہدہ ہو گیا، اچانک علامہ ناصر عباس نے آ کر کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ معاہدہ نہیں ہو سکتا۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مذاکرات کو سبوتاژ کس نے کیا سب کو پتہ ہے، اس معاملے پر جتنا کم بولیں اچھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید