• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے بہت جنازے اٹھا لیے اب وقت ہے کہ ہم خوشحال ہوں: فیصل کریم کنڈی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت جنازے اٹھا لیے اب وقت ہے کہ ہم خوشحال ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے پولیس شہداء کے ورثاء کو پلاٹس کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ، پولیس اور شہداء میرے بھی ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ان کی دیکھ بھال ہماری ذمے داری ہے۔ 

گورنر کے پی نے کہا کہ شہداء کے خاندان اس صوبے کے محسن ہیں اور ان کی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے، صرف پلاٹس کی تقسیم پر کام ختم نہیں ہوتا دیگر مشکلات کا حل بھی نکالا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے صوبے کے عوام نے اپنے پیارے کھوئے ہیں، دہشتگردی کے خلاف صوبائی پولیس آج بھی کھڑی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کے پی میں امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے، کاروبار، تعلیم اور روزگار پر توجہ دی جائے گی، شہداء کے ورثاء ہمارے محسن ہیں، انہوں نے صوبے کے امن کی خاطر قربانی دی، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر صوبے کے امن کا سوچنا ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے 10بکتربند گاڑیاں فراہم کیں ان کا مشکور ہوں، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پولیس کو مزید وسائل دینے کی ضرورت ہے، محفوظ خیبر پختونخوا ہی ہمارے لیے اہم ہے، ہمیں ایسا نظام بنانا ہوگا کہ پولیس شہداء کے بچے تعلیم اور علاج سے محروم نہ رہیں۔

قومی خبریں سے مزید