وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لوکل ایریاز کی حد بندیوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں ولیج پنچایت اور نیبرہڈ کونسلوں کے الیکشن کرائے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ہوں ۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ پنجاب میں 455 مقامی حکومتیں بنیں گی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت الیکشن رولز کی تیاری دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے، اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبے لا رہی ہے، پاکستان کو اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔
اس سےقبل وزیراعلیٰ نےڈیر ہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی خاص میں 132کے وی کا الگ گرڈ اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا۔