• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت پر مشاورت کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت پر مشاورت کے لیے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) طلب کرلیا۔ 

اجلاس کے دوران نواز شریف کی صحت اور ان کا نام ایگز کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’نواز شریف کو فیملی سے خطرہ ہے، جیل میں محفوظ تھے‘

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت نے اس حوالے سے نواز شریف کو 7 ارب روپے کے انڈیمنٹی بونڈز جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ 

حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے حکومت انڈیمنٹی بونڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے۔

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ شہباز شریف انا کی چھتری سے باہر نکلیں، مسلم لیگ (ن) انڈیمنٹی بانڈ جمع کروائے اور نواز شریف کو باہر لے جائے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جسے سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا، بعد میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین