• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم سردہوگیا

شہر میں نارتھ کراچی، شارع فیصل اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں رات کو ہلکی بارش ہوئی، جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

قبل ازیں  جمعرات کی شام ٹاور، آئی آئی چند ریگر روڈ، میٹروپول، ملیر، صدر، سولجر بازار، بوٹ بیسن اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں، ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی آگئی ہے۔ 

تازہ ترین