• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت کی نواز شریف کے معاملے پر بے حسی، فضل الرحمٰن، عمران خان دل بڑا کریں، چوہدری شجاعت

الیکشن کا اعلان 2020 سے پہلے دیکھ رہا ہوں، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کی صحت پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے انہیں علاج کے لیے غیر مشروط طور پر ملک سے باہر جانے دیا جائے۔

الیکشن کا اعلان 2020ء سے بھی پہلے دیکھ رہا ہوں، اسلام آباد میں چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت کی تعریف کروں گا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کہ شاید دوتین مہینے کے بعد کوئی وزیر اعظم بننے کیلئے تیار نہ ہو۔

کیونکہ اس کے بعد پھر ملک کو سنبھالا نہیں جاسکے گا، لہذا اتنا کرو کہ آئندہ بھی کوئی ملک کو سنبھال سکے، اگر یہ استعفیٰ دے دیتے تو آج یہ دھرنے نہ ہوتے۔ عوام کے پاس جانا ہمارا جمہوری حق ہے، آزادی مارچ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ملک میں اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تمام شاہراہوں پر کارکن جمع ہوتے جارہے ہیں، ان کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ مسافروں ، ایمبولینسز، مریضو ں کا خیال رکھنا ہے۔ 

چودھری شجاعت نے کہا کہ مولانا کے کہنے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہاں آئے، ہم یہاں ان کو مبارکباد دینے آئے ہیں۔ مولانا نے بڑی جماعت ہونا ثابت کردیا ہے ۔

تازہ ترین