کوئٹہ (آن لائن ) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پنجاب پولیس کی مبینہ پولیس مقابلوں میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈیرہ غازی خان میں 12 ربیع الاول کے مقدس دن پولیس تھانہ کوٹ مبارک نے راہگیر نوجوانوں عبداللہ ولد خمیسی جیانی کھوسہ اور غلام حیدر ولد غلام صدیق جیانی کو گرفتار کرنے کے چند گھنٹے بعد جعلی پولیس مقابلے میں ڈکیت قرار دیکر قتل کردیا جبکہ حقیقت میں پولیس اور لادی گینگ کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پولیس اہلکار سلیمان شہید ہواتھا جس پر پولیس نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے دوبے گناہ نوجوانوں کو راستے سے حراست میں لیکر قتل کردیا ترجمان نے کہاکہ نوجوانوں کا لادی گینگ سے کوئی تعلق نہیں تھا جس کی تصدیق پورا علاقہ کررہاہے عبداللہ دوبئی سے شادی کیلئے وطن واپس آیا تھا بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ پولیس کی غنڈہ گردی ختم کرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیاجائے۔