• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فردوس عاشق

عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فردوس عاشق


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، حکومت کا موقف تھا کہ نوازشریف پر جرمانہ حکومت نےعائد نہیں کیا، جرمانہ بھی عدالت کی طرف سے عائد کیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جرمانےکی وجہ سے حکومت نے انڈیمنٹی بونڈ کی شرط رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیدی

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد جائزہ لیں گے، حکومت کا لائحہ عمل تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد دیا جائے گا، حکومت کا بیانیہ بد دیانتی پر مبنی نہیں تھا، دیکھنا ہوگا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے میں حکومت کو کیا ہدایت دی جاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی کی شکست اور فتح کی بات نہیں ہے، یہ قانونی اور آئینی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی روانگی، طبی تیاری کیلئے 48 گھنٹے درکار

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: میاں صاحب نے واپس نہیں آنا، فواد چوہدری

عدالت نے دوران سماعت وفاقی حکومت کا موقف مسترد کردیا اور نواز شریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی غیرمشروط اجازت دے دی۔

تازہ ترین