شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سید قمبر ضیاء کو یہاں سے تبدیل کر کے پرنسپل پیرا میڈیکل سکول جہلم تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ اسی ہسپتال کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد فاروق احمد بندیشہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء ضلع کے تمام سرکاری شفاخانوں کی ادویات کے سٹوروں کی پڑتال کا کام دورے روز بھی جاری رہا جس کی نگرانی ڈی سی او شیخوپورہ شیخ ارقم طارق خود کر رہے ہیں۔