• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کے عملے پر جسمانی حملوں میں اضافہ

لندن ( جنگ نیوز) ایپسم اور سینٹ ہیلیئر ہسپتالوں میں عملے پر گزشتہ ایک سال کے دوران جسمانی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2018-19 کے دوران دونوں ہسپتالوں میں عملے کے کل 72 ارکان جسمانی حملوں کا نشانہ بنے۔ ایک سال قبل یہ تعداد 59 تھی ۔ اسی عرصے میں عملے پر 112 زبانی حملے بھی ہوئے۔ اب ڈاکٹرز اور نرسز مریضوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ عملے کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئیں ۔ اے اینڈ ای میں نرسنگ کے نائب سربراہ لوئیس ٹیرنن نے کہا کہ باقاعدگی سے ہسپتال کے سٹاف پر جسمانی اور زبانی حملہ ہو رہے ہیں اور یہ صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کام پر آنے میں خوف محسوس نہیں کرنا چاہئے لیکن یہ حملے ایسی افسوس ناک حقیقت ہے جس کا ہمیں کبھی کبھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے پاس ایک حیرت انگیز ٹیم ہے جو مشکل حالات کو بہتر بنانے اور لوگوں کو پرسکون کرنے میں واقعی کردار ادا کر رہی ہے لیکن بعض اوقات دوسروں کا سلوک ان کے ساتھ اچھا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ علاج کیلئے ہسپتالوں کا رخ کریں تو وہاں کے عملے کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔
تازہ ترین