• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری زاہد حسین بھدر پی ٹی آئی بلجیم کے صدر منتخب ہوگئے

برسلز (عظیم ڈار)پاکستان تحریک انصاف بلجیم کےممبران نے برسلز کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب متفقہ طور پر چوہدری زاہد حسین بھدر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے انہیں اکثریتی را ئے کے ساتھ دوسال کے لیے پی ٹی آئی بلجیم کا صدر منتخب کر لیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر چوہدری زاہد حسین بھدر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وہ پارٹی کو منظم کرنے کےلیے قائداعظم محمد علی جناح شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نظریے کی روشنی میں کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔پارٹی کے سابق صدور سرفراز رفیقی اور شرافت حسین شاہ نے چوہدری زاہد حسین بھدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لیے ہر صدر اپنا ٹائم پورا کرنے کے بعد دیگر ممبران میں سے صدر کا انتخاب کرنے کی ریت ڈالی جائے اور جس ممبر کے پاس وسائل زیادہ ہیں اسے ہی صدر بنانے اور آگے کرنے کی روایت کو ختم کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشنوں میں جن جن کارکنان نے پارٹی کےلیے خدمات سرانجام دی ہوں گی انہی ممبران میں سے صدر کا انتخاب کیاجائےگا۔پی ٹی آئی بلجیم کے سینئر ممبران مرزا عمران بیگ ،میاں شعیب ،آغا عرفان شکیل گوہر اور مہر صفدر نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی بلجیم پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے اور پاکستان کے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت اور ووٹ ڈالنے کے لیے دامے درمے قدمے سخنے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی بلجیم کو مضبوط بنیادوںپر استوار کرتے ہوئے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل اور یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے مثبت چہرے کو نمایاں کرنے کرلیے عملی اقدمات اٹھانے چا ہئیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلجیم کچھ عرصہ سے اختلافات اور مخالفت کی شکار تھی۔جسے چند دوستوں نے خوشگوار ماحول میں تبدیل کردیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ کیا گیا۔نظامت کے فرائض غلام ربانی بابو بھائی نے ادا کیے۔پروگرام میں پاکستانی نژاد بیلج پولیس ایڈوائزر سٹی برسلز کے کونسلرز محمد ناصر اور عامر سنی نے بھی خطاب کیے۔ پر تکلف عشائیے پر تقریب کا اختتام ہوا۔ پی ٹی آئی بلجیم کے چند ممبران نے باقی عہدیداران کا انتخاب بعد میں مشاورت کے ساتھ کرنے کا عندیہ دیا ہے
تازہ ترین