• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ طارق اور شیخ ناصر محمود کی طرف سےربیع الاول کی خوشی میں ضیافت کا اہتمام

اوسلو(پ ر) ناروے کے بزنس مین شیخ طارق محمود اور شیخ ناصر محمود کی طرف سے ماہ ربیع الاول کی خوشی میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسلو و گردنواح سے انکے دوست و احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان تھے جبکہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے صدارت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور پاکستان کے معروف نعت خواںوحید نوری بٹ اور قاری عبدالمنان نے بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدتوں کے نذرانے پیش کیے۔ تقریب سے شیخ طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور باالخصوص سفیر پاکستان کا تقریب کو رونق بخشنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس تقریب کو منعقد کرنے کامقصد ماہ ربیع الاول کی خوشی میں دوست و احباب کو شریک کرنا تھا۔سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ پیر سید نعمت علی شاہ نے عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
تازہ ترین