• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں خاتون نے نائٹ کلب کے ڈانس فلور پر بچے کو جنم دیا

پیرس ( جنگ نیوز)فرا نس میں خاتون نے نائٹ کلب میں بچے کو جنم دے دیا۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ فرانسیسی شہر ٹولوس کے ایک نائٹ کلب مقامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جب انہوں نے کلب کے عملے کی مدد سے کلب کے فرش پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نامعلوم 19 سالہ لڑکی کلب میں تفریح کے غرض سے آئی تھی لیکن صورتحال اس وقت تبدیل ہوگئی جب وہ اچانک ڈانس فلور پر گر گئی اور بچے کو جنم دے دیا۔۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں تندرست ہیں جنہیں واقعے کے فوری بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ۔اوک کلب کی مینیجر میری نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے اور ایمبولینس کو مطلع کردیا تھا تاہم اس دوران بچے پیدائش ہوچکی تھی جس کے بعد کلب انتظامیہ زندگی بھر کےلیے لڑکی کی انٹری بالکل مفت کردی۔
تازہ ترین