• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشا،موٹر سائیکل چور اورٹارگٹ کلرسمیت 4ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل گلشن نے دو رکشا لفٹرز کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق بلوچستان سے ہے،احسان علی اور اسحاق چوری شدہ رکشوں کو مسافروں کی آڑ میں بلوچستان منتقل کرتے ہیں،ایک اور کارروائی میں موٹرسائیکل چھیننے کے مقدمے میں مفرور وہاج کو گرفتار کرکے ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل کے ٹکڑے برآمد کرلئے ملزم وہاج موٹرسائیکل میکینک ہے ۔شاہراہ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر اویس کو قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کرلیا،ملزم نے 2015میں اورنگی ٹائون میں پولیس کے مخبر مانی کو قتل کیا تھا ۔ 
تازہ ترین