وزیرِ داخلہ سندھ کا جائے حادثہ پر کوئیک رسپانس کیلئے جامع ایس او پیز بنانے کا حکم
سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے واقعات اور حادثات کے پیشِ نظر ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، جائے حادثہ پر کوئیک رسپانس کے لیے جامع ایس او پیز بنائے جائیں۔