• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا خاتمہ اور صارفین کو سہولیات ہماری ترجیح ہے :سی ای او میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ صارفین اپنے بجلی بل بروقت اداکریں تاکہ بجلی منقطع ہونے کی پریشانی سے بچ سکیں ۔ بجلی چورصرف ملک کے نہیں بلکہ صارفین کے بھی دشمن ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔ مجھے خوشی ہے کہ کھلی کچہری میں اووربلنگ اور اضافی یونٹس ڈالنے کی کوئی شکایت نہیں آئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ سرکل کے زیر انتظام جامع مسجد امیر حمزہ روہیلانوالی میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے منعقدہ کھلی کچہری میں کیا ۔انہوں نے سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو مظفرگڑھ سرکل مہر نذر محمد ڈب کے ہمراہ کھلی کچہری میں صارفین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے جس میں 16صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں ۔انہوں نے کہا کہ میپکو دفاتر میں قائم کمپلینٹ سنٹرز، کسٹمرسروسز سنٹرز میں ڈیوٹی پر موجود عملہ الرٹ رہے اور صارفین کی شکایات پر فوری رسپانس دے ۔ آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے درج ہونے والی شکایت فوری طورپر متعلقہ ایس ڈی او کو بھیجی جائے اور مسلسل رابطہ کرکے صارف کی شکایت کا ازالہ کیاجائے۔
تازہ ترین