آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی وائس چیف آف نیول اسٹاف مقرر

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو پاکستان نیوی کے نئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے، وائس ایڈمرل کلیم شوکت اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

محمد فیاض جیلانی کمانڈ اینڈ اسٹاف کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے نیول سیکریٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز، پروجیکٹ، ٹریننگ و ایوالیوایشن، پرسنل) اور کمانڈر کوسٹ کے عہدوں پر فرائض انجام دیئے ہیں۔

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید