• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی علوم کے غیر جانبدارانہ مطالعہ وتحقیق کی ضرورت ہے،خالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ سماجی علوم کا بہترین مطالعہ اور تحقیق اسی وقت ممکن ہے جب آپ غیر جانبدارانہ اور تعصبات سے پاک اپروچ اپنائیں اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نبر د آزماد ہونے میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔ انسان اور سماج ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں،سماجی علوم عوامی بہبود، امن اور ترقی کے ضامن ہیں ۔سماجی علوم کے ماہرین اپنے تجربات سے معاشرے کو درپیش چیلنجز کا حل نکال سکتے ہیں۔معاشرے کو ایسے قابل سماجی سائنسدانوں کی ضرورت ہے جو معاشرتی ترقی میں اپنا کلیدی کردار اداکرسکے۔ان خیالات کا اظہار اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔موناش یونیورسٹی آسٹریلیا کے پروفیسرڈاکٹر پال ایلٹرکومسرف نے کہا کہ عالمگیریت کے تناظر میں آج اس دنیا کے باشندے ایک ایسی محفوظ دنیا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق عزت واحترام کے ساتھ میسر ہوں،آج دنیا غربت ،مہنگائی ،عدم مساوات ،تعصب اور دیگر معاشی وسماجی مسائل میں الجھی ہوئی ہے جن سے انسانی زندگیاں متاثر ہورہی ہیں۔اس ضمن میں سماجی سائنسدانوں کا کردار کلیدی حیثیت اختیار کرجاتاہے ۔رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہ موجودہ عہد سماجی علوم کی ترقی کا عہد ہے اور سماجی علوم کے سائنس دان قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین