• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ،117سال قدیم چرچ میں آتشزدگی سے 2 افراد ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارتی ریاست میگھالیہ میں قدیم چرچ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں قریبی گھر میں رہائش پذیر ایک جوڑا جھلس کر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میگھالیہ میں قدیم ورثے کے حامل 117 سالہ چرچ میں مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلے فلک کو چھونے لگے۔چرچ سے ملحقہ کمرے میں رہائش پذیر جوڑے نے دھواں اٹھتے دیکھا تو چرچ میں داخل ہوگئے تاکہ قدیم و نادر اشیا کو بچایا جا سکے تاہم دونوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور دونوں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔

تازہ ترین