• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2010ء سے بننے والا رنگ روڈ منصوبہ ایک بار پھر تبدیلیوں کی زد میں

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) 2010ء سے بننے والا رنگ روڈ منصوبہ ایک مرتبہ پھر تبدیلیوں کی زد میں ہے۔ نئی مجوزہ فزبیلٹی رپورٹ میں صنعتی و تجارتی زونز کو دوبارہ شامل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2010ء میں 70کلومیٹر طویل رنگ روڈ میں اکنامک زونز شامل تھے۔ لاگت کا تخمینہ 73 اعشاریہ 17ارب روپے تھا۔ مین روڈ اور لنگ روڈز ملا کر چار روڈز بننی تھیں جو چھنی شیر عالم پل جی ٹی روڈ سے اڈیالہ، دھمیال، چکری، آئی 16سیکٹر، ٹھلیاں انٹر چینج، نیو اسلام آباد ائرپورٹ تک لے جائی جانی تھیں جس کیلئے 33ہزار 441کنال اراضی ایکوائر ہونی تھی۔ 2017-18ء میں اکنا مک زونز ختم کر کے رنگ روڈ کی بجائے بائی پاس ٹائپ سڑک کی منصوبہ بندی کی گئی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے سائٹ کا دورہ کر کے سبزی و فروٹ منڈی، بس ٹرمینلز، ایکسپو سنٹر، کاٹیج انڈسٹری، مارکیٹس اور شوگر ملز تک کے آپشن کا جائزہ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی کی سربراہی میں قائم سٹیئرنگ کمیٹی کمرشل ایریاز کے سلسلے میں چیمبر آف کامرس والوں سے بھی ملے گی‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی چیمبر نے ایکسپو سنٹر کیلئے پرانے ائرپورٹ کی جگہ کی تجویز دی تھی جسے مسترد کر دیا گیاہے۔
تازہ ترین