• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کے بجلی کنکشن کاٹنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کےمنقطع شدہ ہزاروں ٹیوب ویل کنکشنوں نے اکتوبر میں کوئی ادائیگی نہیں کی،جس کی وجہ سے میپکو کےمالی اہداف خطرات سے دوچار ہوگئے ہیں، میپکو انتظامیہ نے مکمل ادائیگی تک کنکشن بحال نہ کرنے اور نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کےکنکشن کاٹنے کا حکم دے دیا ہے، رواں مالی سال 20-2019ء کے ابتدائی 4ماہ میں پہلی مرتبہ میپکو کی مجموعی ریکوری 100 فیصد رہی ہے جبکہ جولائی، ستمبر 2018ء کی سہ ماہی میں ریکوری 105 فی صد سے 110 فی صد رہی تھی، انتظامیہ نے ریکور ی بالخصوص روزانہ ریکوری کے اہداف کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے رواں ماہ کےدوران گزشتہ ماہ کے اہداف کی تکمیل کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ انتظامیہ نے ریکوری کےلئے متعین کردہ تمام پیرا میٹرز اختیار کرتے ہوئے رننگ ڈیفالٹرز اور مستقل نادہندگان سے وصولیوں کے اہداف کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین