• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلے ٹوائلٹ فائنڈر ایپ کا افتتاح کل ہوگا

پشاور (نیوز ڈیسک) محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے ترجمان ریاض غفور کے مطابق خیبرپختونخوا میں شہریوں کو بالعموم اور سیاحوں کو بالخصوص صحت افزاء ماحول فراہم کرنے کی غرض سے کل 19نومبر کو محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن سیل خیبرپختونخوا مل کر پاکستان کے پہلے ٹوائلٹ فائنڈر ایپ کا افتتاح کریں گے جس میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف سمیت واٹر‘ سینیٹیشن اور صحت و صفائی کے متعلق کام کرنے والی آرگنائزیشنز کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ابتدائی طور پر ایپ انڈرائڈ موبائل فون یوزرز کے لئے پلے سٹور پر دستیاب ہوگا جہاں سے صارفین ڈائون لوڈ کرکے استعمال کر سکیں گے جبکہ بہت جلد یہ آئی فون یوزرز کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی ہدایات کے مطابق تمام سیکٹرز میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے جس سے ایک جانب پیپرلیس ماحول کے ساتھ ساتھ عوامی امور کو سرانجام دینے میں شفافیت اور تیزی آرہی ہے تو دوسری جانب بہترین طرز حکمرانی کے ماحول کو حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
تازہ ترین