ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی سی اوملتا ن زاہد سلیم گو ند ل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملتا ن میں سکیورٹی ریڈ الر ٹ کر دی گئی ہے۔ تما م حسا س مقا ما ت پر خصوصی نفر ی تعینات کر کے سکر یننگ کا عمل شر وع کر دیا گیا ہے، ڈ ی سی او آ فس میں اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملکی حا لا ت کے پیش نظر ضلع کے تمام پا ر کو ں میں سکیورٹی انتظا ما ت مزید سخت کر نے کی جا مع حکمت عملی تر تیب دی جا ر ی ہے ۔اس ضمن میں تما م 70 پار کس کو عارضی طو ر پر 3 روز کیلئے بند رکھا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ ضلعی پولیس سکیو رٹی ادا ر ہ کے تعا ون سے شہر کے دا خلی وخا ر جی را ستو ں پر سخت مانیٹر نگ کررہی ہے تا کہ ملک دشمن عنا صر کی نشا ند ہی ہو سکے ۔ڈ ی سی او نے کہا کہ سا نحہ لا ہو ر کے سو گ میں شہر کے تما م سر کا ر ی دفا تر اور عما رتو ں پر 3 رو ز پر چم سرنگو ں رہے گا اورشہداء کیلئے خصوصی دعائیں ما نگی جائیں گی ۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے شاہ شمس پارک ،ابن قاسم پارک اور جناح پارک کو تین روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کوثر خان نےکہا ہے کہ ملتان کے پارکوں کے لیئے سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارکوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیئے جارہے ہیں ۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پارک تین روز کے بعد معمول کے مطابق کھل جائیں گے اور اس دوران پی ایچ اے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کرے گی۔دیواروں اور جنگلوں کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جارہا ہے ۔ خار دار تاریں لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ ۔ دوسری طرف ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے کوثر خان نے مختلف پارکوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ شاہ شمس پارک اور ابن قاسم پارک میں آٹھ ، آٹھ سکیورٹی گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر پارکوں میں دو ، دو سکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے پاس سکیورٹی گارڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے 69 پارکوں میں سے صرف 15 پارکوں میں گارڈز تعینات ہیں جبکہ باقی پارکوں میں کوئی گارڈ تعینات نہیں ہے ۔ ملتان کے درباروں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ا س سلسلے میں محکمہ اوقاف زونل آفس کی جانب سے سی پی او آفس ملتان کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں لیڈیز پولیس سمیت دیگر نفری طلب کی گئی ہے، خانیوال سےنمائندہ جنگ کے مطابق ڈی سی او خالد محمود شیخ نے سٹی پارک میں یکم دو اور تین اپریل کو ہونے والی پھولوں کی نمائش منسوخ کردی ہے اور سٹی پارک کو تین یوم کے لئے مکمل بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔