• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو معصوم جانیں ضائع نہ ہوتیں، شاہ محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تدارک حکومت کی ترجیح نہیں بلکہ حکومت کی ترجیحات میٹرو پراجیکٹ اور اورنج لائن ٹرین ہیں،  حکومت نے اگر نیشنل ایکشن  پلان پر عمل کیا ہوتا تو معصوم جانیں ضائع نہ ہوتیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی رہنما عابدہ حسین بخاری کے زیر اہتمام پی ٹی آئی خواتین سیکٹر کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں  قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ڈاکٹر خالد کھوکھر، سلمان علی قریشی، چوہدری خالد جاوید وڑائچ، رانا عبدالجبار، مطلوب بخاری، ارشد راں، قربان فاطمہ، مبین گل، مسرت اکرم، بیگم کرنل نور محمد، مسز نصرت شہزاد، مسز رخشندہ جبیں، چوہدری غلام رسول، ملک نذر ککھ، ہدایت اللہ گجر، چوہدری شہزاد اکرم ارائیں، سید شوکت عباس بخاری، نجف عباس انصاری، شاہد محمود انصاری، مصباح شیرازی، میمونہ سلیم ، غزل غازی و دیگر شخصیات موجود تھیں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا، آخر میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا
تازہ ترین