ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے متاثرہ بچے حسنین کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی میڈیکل بورڈ قائم کردیا ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ خصوصی میڈیکل بورڈ محمد حسنین کے علاج کے حوالے سے اقدامات کرےگا۔ دس رکنی میڈیکل بورڈ میں پانچ سرکاری و نجی اسپتال کےڈاکٹرز شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے سے 10 سال کا بچہ جاں بحق
پانچ سالہ حسنین کےلیےقائم کیےگئےمیڈیکل بورڈ میں وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع بھی شامل ہیں۔
ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ خصوصی میڈیکل بورڈ میں پلاسٹک سرجن،پیڈیاٹرک سرجنز اور ای این ٹی سرجن اور دو نجی اسپتال کےڈاکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
خصوصی میڈیکل بورڈ کتے کے کاٹے سےزخمی حسنین کے مزید علاج کا مفصل پلان مرتب کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ملک و بیرون ملک علاج کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اوکاڑہ: آوارہ کتے کے کاٹنے سے 3 افراد زخمی
دوسری جانب ڈاکٹرز کے مطابق حسنین کی طبیعت میں بہتری ہے۔ حسنین کا آج تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔