• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران کی پہچان یوٹرن اور منافقت ہے‘

عمران کی پہچان یوٹرن اور منافقت ہے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہ لبرل ہوں، نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بلاول بھٹو زردری نے کہا کہ میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں، تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہےہو۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یوٹرین ہے، منافقت ہے اور کٹھ پتلی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹر وے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول لبرل نہیں، لبرلی کرپٹ ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ جس کو ڈر لگا ہوا تھا وہ کرپشن میں پکڑا جائے گا کنٹینر پر کھڑا تھا۔

تازہ ترین