جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پلان بی پر عمل درآمد جاری رہےگا، اس پر کل اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔
تلہ گنگ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد جے یو آئی (ف) لائحہ عمل طے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے: جے یو آئی کے دھرنے، ٹریفک کی آمدورفت معطل
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، حکومت نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کافی مشکلات پیدا کیں۔
امیر جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے نواز شریف جلد از جلد صحتیاب ہو کر پاکستان آئیں۔
یہ بھی پڑھیے: آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں درست فیصلہ کیا۔