امریکی ریاست اوکلاہوما میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
اوکلاہوما ہائی وے پیٹرول کے مطابق سیاہ لباس میں پہنے ایک شخص نے ڈنکن کے وال مارٹ میں اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ واقعہ ایل پاسو ، ٹیکساس کے وال مارٹ میں ہونے والی فائرنگ کے صرف چند ماہ بعد پیش آیا ہے، جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
فائرنگ کے واقعات کے بعد وال مارٹ نے اپنے چار ہزار سے زائد اسٹورز پر رائفلز اور ہینڈ گنز کے لیے ایمونیشن کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔