ملتان(سٹاف رپورٹر)کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے کوئٹہ سے ملتان لایا جانیوالا لاکھوں روپےکاسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا ۔گزشتہ روزکسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے ایک کارروائی کرتے ہوئے سامان کی ایک کھیپ پکڑی ہے جس میں کاسمیٹکس ،قالین،پرفیومز اور پلاسٹک شیٹس موجود ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ یہ سمگل شدہ سامان کوئٹہ سے ملتان لایا جا رہا تھاکہ کسٹم ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اس کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔ کسٹم حکام نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔